Dr. Arifa Iqbal

Associate Professor

Institute of Urdu Language & Literature
Ph.D

Dr. Arifa Iqbal
ڈاکٹر عارفہ اقبال کو اورینٹل کالج سے بہ طور استاد وابستہ ہوئے چوبیس سال ہو چکے ہیں ۔ان کا تدریسی سفر 16 اپریل 2001 سے شروع ہوا، جب انہوں نے یونیورسٹی اورینٹل کالج جامعہ پنجاب لاہور کے شعبہ اردو میں کانٹریکٹ لیکچرر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ وہ8 جنوری 2003 سے 6 اگست 2015 تک مستقل لیکچرر کے طور پر فرائض منصبی انجام دیتی رہیں ۔2016 میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد انھیں ایڈہاک اسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ےتعینات کیا گیا۔ 27 جولائی 2017 کو مستقل اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تقرر ہوا۔اس کے ایک ماہ بعد ہی 27 جولائی 2017کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر تعیناتی ہوئی ۔26 نومبر 2024 سے تا حال بہ طور صدرنشین مسند جمیل جالبی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ڈاکٹر عارفہ اقبال کا تعلیمی کیرئیر بہت شاندار ہے۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک ہر تعلیمی مرحلے میں فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی۔ایم اے فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن میں 1998 میں یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ اردو سے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر سب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر صدر پاکستان نے نقد انعام اور سووینئیر سے نوازایہ تقریب ایوان صدر ،اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ انھوں نے ایم میں یونیورسٹی آف دی پنجاب گولڈ میڈل (ایم اے اردو)، حافظ محمود شیرانی گولڈ میڈل، بیگم فرخ مسعود گولڈ میڈل اور قیوم نظر گولڈ میڈل حاصل کیے۔ ایم فل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے 2006 میں کیا۔ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ،کلام فیض کے انگریزی تراجم،تحقیقی و تنقیدی جائزہ" ہے۔2016 میں شعبہ اردو اورینٹل کالج سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ۔ان کے ڈاکٹریٹ کے مقالے کا موضوع "انگریزی زبان میں اردو ادب کی تنقید" ہے۔ ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں اردو شاعری، تنقید، اور انگریزی میں اردو ادب کا ترجمہ شامل ہے۔خاص طور پر اردو شاعری، تنقید اور انگریزی میں اردو ادب کے تراجم پر ان کا گہرا مطالعہ ہے۔ ان کی کتابوں کے نام اور اشاعت کی تفصیل درج ذیل ہے:1. جدید اردو شاعری میں کردار ی نظمیں (تحقیو و تنقید) 20072. انگریزی میں اردو ادب کی تنقید (تحقیق و تنقید)20183. زندہ جاوید(تحقیق و ترتیب) 20194. مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم (تحقیق و ترتیب) 20195. تین شاعر تین مباحث،(تنقید) 20196. عورت ہوں نا( شعری مجموعہ)20167. میں تمثال ہوں(ناول )20208. آکھیا نئیں سی(پنجابی شعری مجموعہ) 20209. چالھی چھٹیاں (پنجابی شعری مجموعہ) 202010. خود کالمی کا روزنامچہ(اردو شعری مجموعہ)2024ڈاکٹر عارفہ اقبال نے مختلف تحقیقی پراجیکٹس پر کام کیا ہے جنہیں یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور سے گرانٹس حاصل ہوئیں۔ متعدد تحقیقی جرائد میں ان کے مضامین شائع ہوچکے ہیں۔انھیں اردو ادب کے حوالے سے مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں مقالے پیش کرنے کا موقع ملا۔ادبی حوالے سے بھی خاصی متحرک ہیں۔ان کی شاعری موقر جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہے۔

Ph.D

Phone Number:  92-42-99210832
E-mail Address:  arifa.iull@pu.edu.pk

Institute of Urdu Language & Literature